انکم ٹیکس گوشوارے کب سے کب تک جمع کروائے ہونگے؟

انکم ٹیکس گوشوارے کب سے کب تک جمع کروائے ہونگے؟
کیپشن: From when to submit income tax returns?

ایک نیوز :  ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ30 ستمبر مقررکردی۔

ایف بی آر نے مالی سال 24-2023 کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں اور انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا عمل 3 جولائی سے شروع ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر گزشتہ مالی سال کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور ادارے نے 27 جون 2023 تک 7 ہزار 144 ارب روپے کے ٹیکس محصولات جمع کیے جب کہ ایف بی آر کا رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف7 ہزار 640 ارب روپے تھا۔ ایف بی آر مقررہ ہدف کے مقابلے میں 496 ارب روپے کے کم ٹیکس محصولات حاصل کر سکا۔

 ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کا ہدف 9600 ارب روپے مقرر کیا ہے۔