ایک نیوز : اداکارہ اور ٹک ٹاکر متھیرا کاکہنا ہے کہ آج تک فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ اور ’لندن نہیں جاوں گی‘ نہیں دیکھی ،بطور ماں مصروف ہوں ،رات 11 بجے کے بعد کارٹون نیٹ ورک دیکھتی ہوں ۔
اداکارہ اور ٹک ٹاکر متھیرا کانجی ٹی وی کوانٹرویو میں حکومت کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہنا تھاکہ 5 سے 10 روپے پٹرول پر کم ہوکر دوبارہ 20 روپے بڑھادیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ مشکلات کا شکار ہورہے ہیں۔
متھیرا کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت جو ملک میں ہورہا ہے یہ ایک سیاہ ترین دور ہے مہنگائی سے ہر کوئی پریشان ہے، لیکن ہم کسی معجزے کی امید کرسکتے ہیں ۔ ملک میں بڑھتی مہنگائی پر ہم جیسے مڈل کلاس لوگ مشکلات کا شکار ہیں،5 سے 10 روپے پٹرول پر کم ہوکر دوبارہ 20 روپے بڑھادیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ مشکلات کا شکار ہورہے ہیں ۔
اداکارہ اور ٹک ٹاکر متھیرا کامزید کہنا تھاکہ مجھے کئی فلمیں دیکھنی ہیں پاکستانی فلموں کو نیٹ فلکس اور دیگر او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم جیسے لوگ دیکھ سکیں ۔ زندگی میں پہلے ہی بہت ڈرامے چل رہے ہیں اس لیے کسی ڈرامے میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ،فلموں سے تو اللہ ہی معاف کرے ۔