آئی فون والے ہوشیار! فون سے کونسی تصاویر ڈیلیٹ ہوجائینگی؟

آئی فون والے ہوشیار! فون سے کونسی تصاویر ڈیلیٹ ہوجائینگی؟
کیپشن: iPhone users beware! Which photos will be deleted from the phone?

ایک نیوز :ایپل رواں ماہ آپ کے آئی فون، آئی پیڈ، میک سے ایک مکمل فوٹو البم مستقل طور پر حذف کردے گا لیکن تصویری مواد کو ہمیشہ کے لیے ضائع ہونے سے بچانے کا ایک آسان طریقہ ہے۔

دنیا بھر میں ان گنت  صارفین ہیں جو  آئی فون، میک یا آئی پیڈ استعمال کر رہے ہیں  اور فون میں کئی کئی سال پرانی یادیں تصویر کی صورت میں موجود ہوتی ہیں، اب سوچیں اگر فوٹو البم ہی فون سے ختم ہو جائے تو آپ کیسا محسوس کریں گے؟

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ ہر فون سے 'مائی فوٹو اسٹریم' کو ختم کر رہا ہے، یہ ایک فوٹو البم ہوتی ہے جو صارفین کے گزشتہ 30 دنوں یعنی ایک ماہ کی تصاویر کو اپنے اندر محفوظ کرلیتی ہے۔

اسٹیو جابز کی جانب سے 2011 میں متعارف کرائی جانے والی مائی فوٹو  اسٹریم ایک مفت سروس تھی جو خود بخود پچھلے 30 دنوں سے 1,000 تک تصاویر اپ لوڈ کرتی تھی، اس سے یہ ہوتا تھا کہ اکاؤنٹ کے ذریعے فون میں موجود یہ تصاویر  دوسری ڈیوائسز پر تلاش کرنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے قابل ہوتی تھی جیسے کہ آئی پیڈ یا میک.

اس البم کے شٹ ڈاؤن کے پیشِ نظر مائی فوٹو اسٹریم نے 26 جون کو اسنیپ اپ لوڈ کرنا بند کر دیا ہے، جب کہ اب 26 جولائی کو البم کے حذف ہونے پر اس میں موجود ہر چیز ضائع ہو جائے گی۔

مائی فوٹو اسٹریم نے ایک دہائی سے زیادہ کے لیے مفت اسٹوریج اور آئی کلاؤڈ فوٹوز کے متبادل کی پیشکش کی، جب کہ آئی کلاؤڈ اب کئی ممالک میں کافی مہنگا ہوچکا ہے، در اصل مائی فوٹو اسٹریم ایک مفت سہولت تھی کیونکہ بہت سے لوگ آئی کلاؤڈ پر پیسے دے کر اسٹوریج خریدتے تھے۔