3سال تک1شخص نے رشتہ بھیج پربہت تنگ کیا،کبریٰ خان

Jul 02, 2023 | 19:19 PM

ایک نیوز : پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ 3 سال ایک شخص نے رشتہ بھیجنے کیلئے پورے خاندان سمیت تنگ کیا۔
اداکارہ کبریٰ خان کا نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہنا تھا کہ  ’ایک شخص نے چند سال قبل  مجھے واٹس ایپ میسج  کرکے بتایا کہ وہ مجھے پسند کرتے ہیں اور میرے لیے رشتہ بھیجنا چاہتے ہیں جس پر میں نے انکار کیا اور پھر انھیں بلاک کردیا۔  ایک مہینے بعد ایک نئے نمبر سے پھر اسی شخص نے رابطہ کیا،  3 سال تک یہ سلسلہ چلتا رہا کیوں کہ اس دوران ان کی امی، بہن بھائی، چاچا اور ماما سب مجھے میسج  بھیجتے  رہے جس کے بعد میں نے نمبر ہی بدل لیا اور یہ بات میری ٹیم بھی جانتی ہے۔ 
 کبری خان کامزید کہنا تھاکہ فیملی کے بغیر عید منانا تھوڑا مشکل ہے،کیوں کہ فیملی کے بغیر عید نہیں ہوتی لیکن میرے پاس کچھ اچھے دوست ہیں جن کی وجہ سے مجھے عید عید لگتی ہے۔گوشت خور  ہیں لیکن اس کے باوجود کبھی منڈی جانور لینے نہیں گئیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کے مابین گہری دوستی ہے اور دونوں اس گہری دوستی کے حوالے سے مداحوں کے درمیان مستقبل کی نئی جوڑی قرار دیے جاتے ہیں۔

 

مزیدخبریں