قرآن مجید کی بےحرمتی،عراقی فٹبالرز، ریفریز کا احتجاج

قرآن مجید کی بےحرمتی،عراقی فٹبالرز، ریفریز کا احتجاج
کیپشن: Desecration of Quran, Iraqi footballers, referees protest

ایک نیوز :  عراق میں فٹبال لیگ کے دوران الشرطہ اور القاسم کے میچ میں دونوں ٹیموں نے اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے توجہ حاصل کرلی۔
 عراق کی فٹبال لیگ کی ٹیموں کے کھلاڑیون اور ریفریز میچ کے آغاز پر ہاتھوں میں قرآن مجید کے نسخوں کے ہمراہ شریک ہوئے اور بوسہ دیتے ہوئے دیکھائی دیئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

 عراقی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا میں فٹبال لیگ کے ریفریز اور کھلاڑیوں کے قرآن پاک کے اس انوکھے احترام کو سوئیڈش واقعے کے خلاف منفرد احتجاج اور دندان شکن جواب کے طور پر کوریج مل رہی ہے۔

سوئیڈن میں عراقی نژاد سوئیڈش شہری نے گزشتہ دنوں مجمع عام میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔ جس کے ردعمل میں عالمی سطح پر ممالک کے سربراہان اور بین الاقوامی اداروں کی طرف سے مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ٹوئٹر پر بین سوئیڈش برانڈز کا ہیش ٹیگ بھی تیزی دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سویڈن کے سفارت خانے کی جانب سے اپنی گورنمنٹ کا بیان ٹوئٹر پر پوسٹ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سویڈش حکومت اسلاموفوبیا پر مبنی اس عمل کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔

سویڈش حکومت کا کہنا ہےکہ یہ انفرادی واقعہ سویڈن کی حکومت کا موقف واضح نہیں کرتا ہے۔