ایک نیوز :پاکستانی نژاد کاشف سرمد خالد امریکی ریاست کولوراڈو کی ایڈم کاونٹی کا ڈپٹی شیرف بن گیا۔
حیدرآباد کے نوجوان کاشف سرمد خالد کو کولوراڈو کی ایڈم کاؤنٹی میں ڈپٹی شیرف تعینات کر دیا گیا۔ کاشف خالد نے یونیورسٹی آف سندھ سے ایم اے کیا اور لا کی ڈگری حاصل جبکہ امریکہ سے کرمنل جسٹس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔
کاشف خالد نے سنہ 2012میں کراچی میں بطور کرائم رپورٹنگ بھی کی، 10 سال قبل امریکہ شفٹ ہو گئے جہاں اپنا تعلیمی کرئیر جاری رکھا، کریمنیل جسٹس میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد امریکی ریاست کولوراڈو میں پولیس آفیسر کی نوکری حاصل کی۔