ایک نیوز : نئے مالی سال کے آغاز اور گزشتہ مالی سال کے اختتام پر کل 3 جولائی کو بھی ملک بھر میں تمام کمرشل بینک اور دیگر مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق منگل 4 جولائی سے تمام سرکاری و نجی بینکس اور مائیکرفنانس ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔
اعلامیے کے مطابق پیر کے روز ملک بھر کے تمام بینک اورمالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند ہوں گے تاہم بینک کا عملہ گزشتہ مالی سال کے حسابات کی جانچ پڑتال کے لیے معمول کے مطابق کام کرے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان میں ہر سال 31 دسمبر کو کیلنڈر ایئر کا اختتام ہوتا ہے اور یکم جنوری کو بینک اور مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہتے ہیں جبکہ 30 جون کو مالی سال ختم ہوتا ہے جس کی وجہ سے یکم جولائی کو بینک اور مالیاتی ادارے بند ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بینکس عیدالاضحیٰ کے موقع پر 28 تا 30 جون 2023ء (بروز بدھ تا جمعہ) سے عام تعطیلات کے سبب بند رہے جبکہ یکم اور 2 جولائی کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث بھی بینک عوامی لین دین کےلیے بند رہے تاہم منگل 4 جولائی سے تمام سرکاری و نجی بینکس معمول کے مطابق کھلیں گے۔