ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زائرین کی بس کوحادثہ،63زخمی،20کی حالت تشویشناک

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زائرین کی بس کوحادثہ،63زخمی،20کی حالت تشویشناک
کیپشن: Pilgrim bus accident in Toba Tek Singh, 63 injured, 20 in critical condition

ایک نیوز :ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سمندری روڈ پر زائرین کی بس المناک حادثے کا شکار ہوگئی۔63افراد زخمی،20کی حالت تشویشناک ہے۔

 حکام کے مطابق حادثے میں 63 زائرین زخمی ہوئے،جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، جہاں 20 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کا شکار بس بی بی پاک دامن کے مزار لاہورس ےٹوبہ ٹیک سنگھ جارہی تھی۔

 دوسری جانب پاکپتن میں پیرغنی روڈ پر ررکشے اور ٹریلر کی ٹکرسے 6 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔