ایک نیوز: وفاقی حکومت نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی دور کے تمام ریکارڈ دوبارہ مانگ لیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر حکومت نے پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو دوبارہ یاد دہانی کا خط ارسال کیا اور منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی دور میں بھرتیوں کا کردی۔
کوچز سمیت کنٹریکٹ اور مستقل بنیادوں پر رکھے گئے تمام افراد کا ڈیٹا فراہم کرنے سمیت منیجمنٹ کمیٹی کے دور میں اخراجات کے تمام ریکارڈ کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
وفاقی حکومت نے کہا کہ نجم سیٹھی دور میں ہونیوالے معاہدوں کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں جبکہ کوچز اور آفیشلز کیخلاف کتنی انکوائریاں ختم ہوئیں اسکا ریکارڈ بھی پیش کیا جائے۔
حکومت کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تمام ریکارڈ 4 جولائی تک فراہم کرنے کی تنبہیہ کی گئی ہے۔
اس سے قبل وزارت بین الصوبائی رابطہ یاد دہانی کے خطوط 16 مئی، 2، 13، 22جون کو بھی لکھ چکی ہے۔جس کی کاپی وزیراعظم آفس کو بھی ارسال کی گئی۔
واضح رہے کہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے غیر ضروری اخراجات سے متعلق شکایات پر بھی وفاقی حکومت نے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔