وطن کیلئےجان کا نذرانہ پیش کرنےوالےنائب صوبیدار تاج میر شہید کو قوم کاسلام

Jul 02, 2023 | 12:49 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائب صوبیدار تاج میر شہید انتہائی نڈر انسان تھے جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا،نائب صوبیدار تاج میرنے 27 اپریل 2023 کولکی مروت میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا،نائب صوبیدار تاج میر شہید کا تعلق ضلع نوشہرہ سے تھا،نائب صوبیدار تاج میر شہید نے سوگواران میں بیوہ ایک بیٹا اور تین بیٹیاں چھوڑے۔

شہید کے ورثاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے 9مئی کو شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے شرپسندوں کووطن عزیز کا دشمن قرار دیتے ہوئے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 والدہ نائب صوبیدارتاج میرشہیدنے کہا ہے کہ ”میرا بیٹا بہادر تھا اس نےخودکش حملہ آور کو روکا اور جان کی قربانی دی،مجھے فخر ہے کہ میرے بیٹے نے شہادت کو گلے لگایا اور دوسرے بچوں کو یتیمی سے بچایا،عید کے موقع پر مجھے اپنے بیٹے کی کمی تو محسوس ہو رہی ہے مگر فخر بھی ہے کہ میرا بیٹا شہادت کے راستے پر چلا گیا،نائب صوبیدارتاج میر شہید نے اپنا آج وطنِ عزیز پر قربان کر کے آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ بن گیا۔

بھائی نائب صوبیدارتاج میرشہیدنے کہا کہ “عید الفطر پر میرے بھائی نے کہا تھا کہ وہ عیدالاضحی پر گھر آئیں گے،بھائی کے جانے کا دکھ تو ہے مگر فخر ہے کہ میرا بھائی وطن کی حفاظت کی خاطر شہید ہوا،9 مئی کو جو سانحہ ہوا اس پر بہت دکھ ہوا ، اس سانحہ کے ذمہ داران کو عدالت کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دینی چاہیے۔

مزیدخبریں