برازیل کےسابق صدر نفرت انگیزی پر 2030 تک کسی بھی سرکاری عہدے کیلئےنااہل

Jul 02, 2023 | 12:28 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: برازیل کے سابق صدر جیئر بولسونارو کو نفرت انگیزی پر 2030 تک کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق عدالتی حکم ہے کہ بولسنارو نے غیر ملکی سفارت کاروں کے سامنے اپنے ملک کے خلاف ابہام پیدا کیا اور جھوٹا  پروپیگنڈا کیا۔

جرمن میڈیا  ہاؤس ڈی ڈبلیو کے مطابق بولسنارو نے اپنے  پروپیگنڈا کے لیے میڈیا کا بھی غلط استعمال کیا۔بولسانارو نے غیر ملکی سفارت کاروں سے خطاب میں جھوٹ در جھوٹ پھیلایا اور لوگوں میں اشتعال پیدا کیا،جھوٹ بولنے، معاشرے میں تفریق ڈالنے اور ملک کو بدنام کرنے کے الزام پرسابق صدر  کو الیکشن میں حصہ لینے پر 8 سال کے لیے پابندی لگا دی گئی۔

مزیدخبریں