ایک نیوز: جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے قرآن پاک کی بے حرمتی پر سوئیڈن کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کردیا۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کاواقعہ قابل مذمت ہے، اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سطح پرقانون سازی ہونی چاہئے۔مسلمان تمام مذہب کے لوگوں کو احترام سے دیکھتے ہیں، دین اسلام تمام دیگر مذاہب کا احترام کرتاہے۔دین میں زبردستی کسی کو نہیں لایا جاسکتا، کلام پاک سے بڑھ کر ہمارے لئے کوئی چیز نہیں ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت سوئیڈن کے سفیر کو برطرف کرے، مغرب جان لے کہ قران کریم ایک مقدس کتاب ہے، ہماری جانیں اپنے نبی ﷺ اور قرآن کے لئے حاضر ہیں، مغرب توہین نہ کرے ، جماعت اسلامی سویڈن واقع کی مذمت کرتی ہے، ہم احتجاج کریں گے۔غیرت بیچ کر کوئی معیشت بہتر نہیں ہوسکتی، معیشت کو حکمرانوں نے تباہ کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا میئر قبضہ میئر آیا ہے، مرتضیٰ وہاب تصویر کھچوانا چھوڑیں کام کریں، پیپلز پارٹی ووٹ حاصل کرلیتی ہے لوگوں کو سہولت نہیں دیتی۔ عید کے موقع پر صفائی ستھرائی کے عمومی نظام میں بہت سی رکاوٹیں تھیں۔ آئین کہتا ہے کہ تمام اختیارات بلدیاتی حکومتوں کے پاس ہونا چاہیے۔ آئین کہتا ہے کہ صوبائی حکومتیں اختیارات لوکل گورنمنٹ کو منتقل کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹریٹ کرائم انتہائی درجے پر چلے گئے، 90 فیصد کرائم رپورٹ ہی نہیں کیا جاتا۔