ایک نیوز:ساہیوال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خطرناک بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 5 کارندوں کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال کےمختلف اضلاع میں ڈکیتی کی کارروائیاں کر کے دہشت پھیلا رکھی تھی، ملزمان اسلحے کے زور پر شہریوں کو مال و اسباب سے محروم کر دیتے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے۔
ڈی پی او ساہیوال کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ڈکیتوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 72 لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔