عید کی چھٹیوں پر زیادہ تر سیاحوں نے گلیات کا رخ کیا،اعدادوشمارجاری

Jul 02, 2023 | 10:43 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: خیبر پختونخوا میں عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران سیاحوں کی آمد کے اعدادوشمار جاری کردیے گئے۔

کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے مطابق 29 جون سے یکم جولائی تک 3 لاکھ 58 ہزار330 سے زائد سیاحوں نے شمالی علاقہ جات کا رخ کیا۔ ان میں سے 156 غیرملکی سیاح بھی سیروتفریح کیلئے خیبر پختونخوا آئے۔اپر دیر میں 37 ہزار369 افراد اور مالم جبہ میں 22 ہزار 384 سے زائد سیاح تفریح کی غرض سے آئے۔

ترجمان نے بتایا کہ عید کی چھٹیوں پر سب سے زیادہ سیاحوں کی آمد گلیات میں ریکارڈ کی گئی۔  2 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد نے گلیات کا رخ کیا۔ چترال اپرمیں 102 اور چترال لوئرمیں 5 ہزار 816 سیاح پہنچے۔

اسی طرح اعدادوشمار کے مطابق ناران کاغان کے سیاحتی مقامات پر 82 ہزار659 سیاحوں نے رخ کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران ٹورازم پولیس نے بھی سیاحوں کو سہولیات فراہم کیں۔ چھٹیوں کے دوران ٹورسٹ فیسیلی ٹیشن ہب بھی معلومات فراہمی کیلئے 24 گھنٹے فعال رہا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-02/news-1688282028-1874.mp4

مزیدخبریں