ایک نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 12 جولائی کے بعد بجلی سمیت مہنگائی کی نئی لہر آنے والی ہے،13 پارٹیوں کا سیاسی اور قوم کا معاشی دیوالیہ ہوگیا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے مڈل کلاس ختم ہو گئی ہے۔ روس کا سستے تیل پہنچنے کی دیر تھی کہ ڈیزل 7.50 روپے مہنگا ہو گیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت نے اتنی فضول خرچیاں کی ہیں کہ لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے وزیر خارجہ نے 50 سے زائد غیر ملکی دورے کیے۔ 13 پارٹیوں کا سیاسی اور قوم کا معاشی دیوالیہ ہوگیا ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کے آئی ایم ایف فیصلوں میں کیا فرق ہے؟ اسحاق ڈار نے آنکھیں دِکھائیں، پھر پاؤں پڑے، 10 مہینے ضائع کیے۔ آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان کر اسٹینڈ بائی معاہدہ کیا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہونے والی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا آنا یا نہ آنا صحت پر نہیں سیاست اور کیس کے فیصلے پر منحصر ہے۔
مفتاع اور ڈارکے آئی ایم ایف فیصلوں میں رشتے دار ی کے علاوہ کیا فرق ہے ڈار نے پہلےآنکھیں دیکھائیں پھر پاؤں پڑے10 مہینے ضائع کیے اور 9 مہینے کے لیے ناک رگڑ کر تمام شرائطیں مان کرسٹینڈ بائے معا ہدہ کیا 12جولائی سے بجلی سمیت مہنگائی کی نئی لہر آنے والی ہے اور حکومت کی الٹی…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 2, 2023