ایک نیوز: چین کی ملٹی نیشنل کاروباری کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما اپنا کٹھمنڈو کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق جیک ما مبینہ طور پر جمعرات کو ہانگ کانگ بزنس ایوی ایشن کے ایک چارٹرڈ طیارے پر پاکستان کے لیے سفر پر روانہ ہوئے تھے۔
سابق وزیرِ مملکت اور بورڈ آف انویسٹمنٹ (BOI) کے چیئرمین محمد اظفر احسن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا ہے کہ جیک ما دراصل ایک نجی دورے پر لاہور میں موجود ہیں۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ 7 افراد کی ایک ٹیم کے ساتھ پاکستان آئے ہیں جن میں 5 چینی، 1 امریکی اور 1 ڈنمارک کا شہری شامل ہے۔
He is actually in Lahore and purely a private visit. China Embassy is also not aware about the details of his visit and engagements here.
— Muhammad Azfar Ahsan (@MAzfarAhsan) June 30, 2023
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ چین کا سفارت خانہ بھی جیک ما کے دورۂ پاکستان اور یہاں پر ان کی مصروفیات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں ہے۔
اس سے قبل جیک ما منگل کی دوپہر کٹھمنڈو پہنچے تھے جہاں انہوں نے دواریکا ہوٹل میں قیام کیا۔ کٹھمنڈو میں اپنے قیام کے دوران انہوں نے مختلف مقامات کا سفر بھی کیا، جن میں تھمیل، بھکتا پور، دربار اسکوائر اور کلیمتی سبزی منڈی شامل ہیں۔