ایک نیوز: کراچی میں پیپلز بس میں مسافر خاتون سے بدتمیزی کنڈکٹر کو مہنگی پڑگئی، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کنڈکٹر کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عید سے ایک روز قبل پیپلز بس میں مسافر خاتون سے روٹ نمبر 10 پر بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا، اس کے بعد واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
ترجمان کے مطابق مسافر خاتون سے بدتمیزی کا واقعہ عید سے ایک روز قبل بدھ کے دن پیش آیا تھا، پیپلز بس کے روٹ نمبر 10 پر مسافر خاتون سے بدتمیزی کرنے والے کنڈکٹر کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بس کنڈکٹر کو مسافرخاتون سے کرایہ کی بقایا رقم واپس کرنے کے معاملے پر بدتمیزی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں بس کنڈکٹر کو خاتون مسافر پر چیختے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے،اس موقع پر مسافر خاتون، کنڈکٹر کو بار بار پیچھے ہٹنے کا کہہ رہی تھیں۔
ترجمان پیپلز بس سے بات کی تو ان کا بتانا تھا کہ مسافر خاتون سے روٹ نمبر 10 پر بدتمیزی کی گئی اور بدتمیزی کرنے والے کنڈکٹر کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔