دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروس متاثر، صارفین مشکلات کا شکار

دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروس ڈاؤن، صارفین مشکلات کا شکار
کیپشن: Twitter service down around the world, users suffering from problems

ایک نیوز:دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی سروس ڈاؤن ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شام سےدنیا بھر میں ہزاروں صارفین کو ٹوئٹر کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈاؤن ڈیڈیکٹر کے مطابق گزشتہ چند منٹوں میں4 ہزار سے زائد صارفین نے ٹوئٹر ڈاؤن ہونے کی شکایت کی تاہم کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
ایلون مسک کی جانب سےکنٹرول سنبھالنے کے بعد یہ رواں سال تیسری بار ٹوئٹر کی سروس ڈاؤن ہوئی ہیں، اس سے قبل فروری اور مارچ میں بھی سروسز ڈاؤن ہوئیں تھیں۔