ہالی ووڈفلم کی تشہیری مہم ،مداحوں نےعالیہ بھٹ کونان پروفیشنل قراردےدیا

ہالی ووڈفلم کی تشہیری مہم ،مداحوں نےعالیہ بھٹ کونان پروفیشنل قراردےدیا
کیپشن: The publicity campaign of the Hollywood film, the fans called Alia Bhatt unprofessional

ایک نیوز: بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ کو ان کی پہلی ہالی وڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ کی تشہیری مہم کے دوران رویے پر مداحوں نے ’نان پروفیشنل‘ قرار دیا ہے۔ 
سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہے جس میں بھارتی اداکارہ اپنے شریک فنکاروں جیمی ڈورنن اور گال گیڈاٹ کے ساتھ موجود ہیں۔
تشہیری مہم کی تقریب میں اداکارہ کے بیٹھنے کا انداز سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا اور وہ اسے نان پروفیشنل قرار دے رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ اداکارہ کی باڈی لینگویج عجیب ہے اور یہ ایک انٹرنیشنل فلم اسٹار کیلئے بالکل مناسب نہیں ہے۔
صارفین نے دعویٰ کیا کہ اس سے قبل دیپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور علی فضل بھی ایسے ایونٹس میں شرکت کرچکے ہیں لیکن ان کا رویہ پروفیشنل تھا۔
عالیہ بھٹ کی پہلی ہالی وڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ 11 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔