چین کے صوبے ہنان میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی

چین کے صوبے ہنان میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی
کیپشن: Heavy rains wreaked havoc in China's Hunan province

ایک نیوز :چین کے وسطی صوبے ہنان میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی۔

شدید بارشوں سے ژیانگسی توجیا اور میاؤ کی سڑکوں ندی نالوں کا منظرپیش کرتی رہی۔ موٹرسائیکل سواراپنی سواریوں کو پانی کے تیزبہاؤ سے بچاتے رہے۔

باؤجنگ کاؤنٹی دوسو اسی ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد بارہ بستیوں سے ہزارسے زائد افراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا۔ کچھ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی۔ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کا سلسلہ پیر کی صبح تک جاری رہے گا۔