پریڈ گراؤنڈ جلسہ میں ایک شخص سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس حکام نے جلسہ گاہ انٹری پوائنٹ پر غنی نامی شخص سے اسلحہ برآمد کیاہے۔ اسلحہ بردار شخص کا تعلق کے پی کے سے ہے اور وہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا ملازم ہے۔ اس شخص کے قبضے سے تیس بور پسٹل اور دس راؤنڈ برآمد ہوئے۔ اسلحہ بردار شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم جاری کیا گیا ہے۔


