دنیا بھر میں مکس مارشل آرٹس کو پروموٹ کرنے والے سب سے بڑے ادارے الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئین شپ (یو ایف سی) نے خبیب کو ہال آف فیم میں شامل کیا ہے۔ یو ایف سی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک وڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں خبیب کو ہال آف فیم کا خصوصی کوٹ پہناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ خبیب کا تعلق روس کی خودمختار مسلم ریاست داغستان سے ہے۔ خبیب نے 2008 میں مکسڈ مارشل آرٹس میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ 12 سال میں خبیب نے 29 فائیٹس میں حصہ لیا اور سب ہی میں ناقابل شکست رہے ہیں۔ عقاب کے نام سے مشہور خبیب کا آخری مقابلہ 2020 میں ابوظہبی میں امریکی ایم ایم اے فائٹر جسٹن گیچے سے ہوا تھا۔ جس میں خبیب نے اپنے مد مقابل کو دوسرے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کردیا تھا۔ خبیب نے لائٹ ویٹ چیمپیئن کے طور پر ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔اس وقت ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ نہیں چاہتی تھیں میں اپنے والد کے بغیر لڑوں۔ میں نے ان سے وعدہ کیا کہ یہ میرا آخری مقابلہ ہوگا اور جب میں کسی کو زبان دے دوں تو لازم ہے کہ اس پر پورا اتروں۔
What a emotional day was today in Vegas.#Alhamdulillah @ T-Mobile Arena https://t.co/pk0jcXTQUk
— khabib nurmagomedov (@TeamKhabib) July 1, 2022