ایکٹنگ، ہوسٹنگ کے بعدندا یاسراب نئے روپ میں جلوہ افروزہوںگی

ایکٹنگ، ہوسٹنگ کے بعدندا یاسراب نئے روپ میں جلوہ افروزہوںگی
ایک نیوز نیوز: معروف میزبان اورایکٹریس ندا یاسراس مرتبہ نہ وہ مارننگ شو کی میزبانی کریں گی نہ ہی ایکٹنگ کرتیں نظر آئیں گی۔
اب بالکل نئے روپ میں نظر آئیں گی ۔ پاکستان کی شوبز سٹارندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز نے بھی وی لوگنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیے ہیں۔ پاکستان کی معروف شوبز جوڑی ندایاسر اور یاسر نواز اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے جارہے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر ندااوریاسر نے یوٹیوب چینل کے حوالے سے ٹیزر جاری کر دیا ۔
اس مقبول ترین شوبز جوڑی کے وی لاگز میں نیا کیا ہوگا ؟؟ کیا یہ دونوں ڈیلی روٹین کو اپنے مداحوں کو بتائے گے یا پھر سیاحت کے حوالے سے ویڈیوز بنائیں جائیں گی ۔
کیا ندا اوریاسرحالیہ ٹرینڈز یا کسی وی لاگر سے متاثر ہوکر وی لاگز بنانے جارہے ہیں ؟واضع رہے کہ ندا یاسر انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق آج کل وہ اوران کے شوہریاسر کسی ٹریولنگ وینیو کے لئے نکل چکے ہیں۔

History

Close |

Clear History