فرح خان پلاٹ سکینڈل کیس میں اہم پیشرفت

فرح خان پلاٹ سکینڈل کیس میں اہم پیشرفت
ایک نیوز نیوز: فرح خان پلاٹ سکینڈل کیس میں اہم پیشرفت، اینٹی کرپشن یونٹ نے فرح خان کیس میں دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کے مطابق فیڈمک کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا یوسف اور سیکرٹری سپیشل اکنامک زون کمیٹی مقصود احمد پر فرح گوگی کو فیصل آباد سپیشل اکنامک زون میں انتہائی قیمتی 10 ایکڑ اراضی کوڑیوں کے دام الاٹ کرنے کا الزام ہے۔
حکام کے مطابق ملزمان نے فرح گوگی اور انکی والدہ کی کمپنی المعز ڈیری کو غیر قانونی طور پر 60 کروڑ مالیت کا پلاٹ صرف 8 کروڑ 30 لاکھ روپے میں الاٹ کیا۔
حکام کے مطابق انڈسٹریل پلاٹ حاصل کرنے کیلئے فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر نے 2 ارب کی جعلی گارنٹی دی،اینٹی کرپشن فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کے اثاثوں کی چھان بین بھی کر رہی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تین رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔