پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن

Jul 02, 2022 | 14:38 PM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: سی ٹی ڈی نے پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کارروائیوں کے دوران 9 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ ، خودکش جیکٹس برآمد ہوئی ہیں۔
سی ٹٰی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ کارروائیاں گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ملتان، راولپنڈی میں کی گئی ہیں،گرفتار دہشتگردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
گرفتار دہشتگردوں میں یعقوب، عبدالصمد، بلال، عارف، امین ، فاروق اور آصف شامل ہیں اور ان میں سے 2 کا تعلق لاہور سے ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
مزیدخبریں