ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی وفات پاگئیں

Jul 02, 2022 | 14:17 PM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی کا رضائے الہی سے انتقال ہوگیا ہے۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎، نمازہ جنازہ اور تدفین کے وقت و مقام کے بارے میں جلد مطلع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قوم کی بیٹی ڈاکٹرعافیہ کی والدہ عصمت صدیقی کی علالت شدت اختیار کرگئی تھی،جس کے باعث آج وہ رضائے الہی سے انتقال کرگئی ہیں۔نمازہ جنازہ اور تدفین کے وقت و مقام کے بارے میں جلد مطلع کیا جائے گا، إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎۔
واضح رہے کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹرعافیہ کی والدہ عصمت صدیقی کی علالت شدت اختیار کرگئی تھی اور انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی تھی کہ ان کی صحتیابی اور ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی اور وطن واپسی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔
عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی کی علالت شدت اختیار کرتی جارہی تھی۔ وہ حالت علالت میں جرم بے گناہی کی پاداش میں امریکی جیل میں قید اپنی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کو بار بار یاد کررہی تھیں.
مزیدخبریں