لاہور:سابق صدر زرداری کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

لاہور:سابق صدر زرداری کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات
ایک نیوز نیوز: سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی،ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین نے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی،ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین نے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔
سابق صدر آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع حسین اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے بھی تعزیت کی۔
آصف علی زرداری سے پاکستان شوگر مل ایسوسی ایشن کے صدر ذکا اشرف ، بزنس مین ملک ریاض ، صحافی سہیل وڑائچ ، صحافی عامر میر، صنعتکار فواد مختار، مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے بھی تعزیت اور مرحومہ کیلئے دعا کی۔