دوسرے شہروں کو جانے والے ہوشیار!پبلک ٹرانسپورٹ بند؟

Jul 02, 2022 | 12:52 PM

Hasan Moavia
ایک نیوز نیوز: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 70 فیصد ٹرانسپورٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 70 فیصد ٹرانسپورٹ نا چلانے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن ایچ ایم جہانگیر کے مطابق مسافروں میں کرایہ دینے کی ہمت نہیں ہے۔ کرایوں میں اضافہ نہیں کر سکتے ہیں۔ عید قربان کی وجہ سے 30فیصد ٹرانسپورٹ مجبوراً چلا رہے ہیں۔ عید قربان کے بعد ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند کر دیں گے۔ حکومت ڈیزل کی قیمت میں 133 روپے اضافہ کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اڈا پرچی، اولڈ پارٹس ، ٹائروں پرٹیکس اور ٹول پلازوں کی فیس ختم کردے تو ہم کرایوں میں کمی کر دیں گے اور ٹرانسپورٹ چلا دیں گے۔
مزیدخبریں