دعا زہرا کیس کا تفتیشی افسر بدلنے کی درخواست مسترد

Jul 02, 2022 | 11:34 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے دعا زہرا اغوا کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے تفتیشی افسر کی تبدیلی کیلئے مہدی کاظمی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریمارکس دیئے کہ پولیس کے جمع کرائے گئے چالان پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر کیس کا چالان منظور ہو بھی جائے تو درخواست گزار کے پاس اپیل کا حق ہے۔ دعا زہرا کی عمر کا تنازع تاحال میڈیکل بورڈ کے پاس زیر التواء ہے۔
دوسری جانب اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے دعا زہرا کو تحویل میں لے لیا ہے، خصوصی ٹیم دعا کو لے کر لاہور سے کراچی پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ درخواست میں کہا ہے کہ مدعی مقدمہ مہدی کاظمی اور اہل خانہ کو موجودہ تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں، اہلخانہ کو شبہ ہے کہ تفتیشی افسر عمر کے تعین کے لیے دعا زہرا کو پیش نہ کرے۔
مزیدخبریں