تفصیلات کے مطابق کراچی میں لوڈشیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں دن کے بعد اب رات میں بھی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
کے الیکٹرک کی طرف سے صارفین کو کیے گئے ایس ایم ایس کے مطابق رات کے وقت مستثنیٰ علاقوں میں کہیں 2 گھنٹے تو کہیں 3 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔
مختلف علاقوں میں 16 سے 18 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق اب زیادہ چوری والے علاقوں میں اڑھائی گھنٹے کی 4 بار، کم چوری والے علاقوں میں 2 گھنٹے کی 3 بار اور مستثنیٰ علاقوں میں 3 سے 6 گھنٹے تک کے لئے بجلی بند کی جائے گی۔
بجلی کی طویل بندش کے باعث شہریوں، تاجروں کے معمولات زندگی متاثر ہوکر رہ گئے۔
واضح رہے کہ امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ 3 دن میں لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو شارع فیصل بند کردیں گے، کراچی نے اس سال 42 فیصد ٹیکس زیادہ دیا ہے، یہ شہر ملکی معیشت چلا رہا ہے لیکن اسے پانی، بجلی اور گیس سے محروم کردیا گیا ہے۔