ایاز امیر پر حملےکا مقدمہ قلعہ گجر سنگھ تھانے میں درج کرلیا گیا

ایاز امیر پر حملےکا مقدمہ قلعہ گجر سنگھ تھانے میں درج کرلیا گیا
ایک نیوز نیوز: سینئر صحافی ایاز امیر پر حملے کا مقدمہ قلعہ گجر سنگھ تھانے میں درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ ایاز امیر کے ڈرائیور کی مدعیت میں 6 نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں 147، 149، 506 اور 382 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔



واضح رہے کہ گزشتہ شام نامعلوم افراد نے سینئر صحافی ایاز امیر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
سینئر صحافی اپنی گاڑی میں گھر واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گاڑی روک کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور ان کا پرس اور موبائل فون بھی چھین کر فرار ہوگئے لیا،واقعہ کی تصاویر ایک نیوز نے حاصل کرلی ہے۔