2021ء کے مقابلے میں 2022ء میں مہنگائی میں 12 فیصد اضافہ ہوا

Jul 02, 2022 | 09:28 AM

JAWAD MALIK
ایک نیوز نیوز: مالی سال 2021ء کے مقابلے میں مالی سال 2022ء میں مہنگائی میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران بجلی 34.65 فیصد، گھی 76.7 فیصد، کوکنگ آئل 70.8 فیصد، سرسوں کا تیل 81.8 فیصد، دال مسور 74 فیصد، سفید چنے 57 فیصد اور گوشت 26 فیصد مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ جون 2021ء کے مقابلے میں جون 2022ء میں مہنگائی 21 فیصد بڑھی۔
اعداد و شمار کے مطابق کرایوں کی مد میں 62 فیصد مہنگائی ہوئی اور پیٹرول 95.7 فیصد مہنگا ہوا۔
مزیدخبریں