تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں تعلیمی بورڈز کی جانب سے انٹر میڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت صوبے کے 9 تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ کے امتحانات دس جولائی سے شروع ہوں گے ۔
اس ضمن میں تمام بورڈز نے ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس جاری کردی ہیں ، جب کہ اس بار این سی اور سی کی ہدایات کی روشنی میں کورونا ایس او پیز کے تحت صرف اختیاری مضامین کے پرچے ہوں گے ۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ دو ٹوک اعلان کرتا ہوں کہ دس جولائی کے بعد ہرصورت امتحانات ہوں گے ، امتحانات کے بغیر کوئی گریڈ نہیں دیا جائیگا۔ بچے امتحانات کے لیے اپنی تیاری رکھیں ۔