تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف پی ٹی اے کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ۔پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی اے نے 30 جون کو ٹک ٹاک کو ملک بھر میں بند کر دیا تھا۔ عدالت نے پی ٹی اے کو ایل جی بی ٹی سے متعلق درخواستیں بھی جلد نمٹانے کا حکم دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے 28 جون کو ٹک ٹاک معطل کرنے کا حکم دیا تھا، پی ٹی اے نے حکم امتناعی واپس لینے کی استدعا کی تھی اور حکام نے عدالت کو بتایا کہ ایپ سے متعلق شکایت کنندہ کی درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کردیں گے۔اس پر عدالت نے کیس کی سماعت 5 جولائی تک کے لیے ملتوی کردی۔
واضح رہے کہسندھ ہائیکورٹ نے 28 جون کو ٹک ٹاک معطل کرنے کا حکم دیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی نے 30 جون کو ٹک ٹاک کو ملک بھر میں بند کر دیا تھا۔ آج پی ٹی اے نے حکم امتناعی واپس لینے کی استدعا کی تھی۔