ایک نیوز: پی ٹی اے کی جانب سے سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث ملک میں انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق قطر کے قریب سب میرین کیبل اے اے ای ون میں خرابی ہوئی ہے،پی ٹی اے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کیبل میں خرابی سے انٹرنیٹ، براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق سب میرین کیبل پاکستان کوبین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑنے والی 7 زیر سمندر کیبلز میں سے ایک ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹیمیں خرابی دورکرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور پی ٹی اے کی جانب سے صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے۔