ایک نیوز: اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ،27 دسمبر تک زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مالیت 11 ارب 71 کروڑ 5 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ،کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 18 کروڑ 2 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 69 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 16 ارب 40 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔