ایک نیوز: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 111پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا ۔
کاروبار کے چوتھے روز کے آغاز پر مارکیٹ مارکیٹ 1 لاکھ 18 ہزار 367 پوائنٹس کی بلندی پر گئی ،اختتام پر 111 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ 1 لاکھ 17 ہزار 119 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔
مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 463 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،192 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 225 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، 1 ارب 3 کروڑ 74 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، 46 ارب 56 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 118،367 جبکہ کم ترین سطح 116،857 پوائنٹس رہی ۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 9پیسے مہنگا ہو گیا ، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278روپے 55پیسے سے بڑھ کر 278روپے 64پیسے پر بند ہوا ۔