پی ایس ایل ٹین:غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری

پی ایس ایل ٹین:غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری
کیپشن: PSL 10: Registration process of foreign players continues

ایک نیوز:پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، فرنچائز ٹیمیں11جنوری کو اپنے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے مقابلے اپریل اور مئی میں منعقد ہونگے جس کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 11جنوری کو ہوگی، غیر ملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے اپنے نام پی ایس ایل 2025 سیزن کے لیے رجسٹرڈ کرانا شروع کر دیئے ہیں جن کی تعداد دو درجن سے زائد ہو گئی ہے۔
 آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، نیوزی لینڈ کے ایڈم میلان، افغانستان کے مجیب الرحمان اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے بھی اپنا نام پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے لیے درج کرا دیا ہے جبکہ ان سے قبل انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ کے ٹاپ کھلاڑیوں نے اپنے نام پی ایس ایل سیزن ٹین کے لیے درج کرا رکھے ہیں۔
  پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل فرنچائز مالکان کو اپنے ریٹین کھلاڑیوں کی فہرست 4 جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے ۔