پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے:اسحاق ڈار

 پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے:اسحاق ڈار
کیپشن: Pakistan's economy is on the way to improvement: Ishaq Dar

ایک نیوز:اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان کی سفارتی تنہائی کا بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا،اڑان پاکستان کا پروگرام قوم کے سامنے پیش کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اڑان پاکستان 5سالہ منصوبہ ہے،ممتاز زہرا بلوچ کو فرانس میں سفیر متعین کیا ہے، اگلے ہفتے سے نئے ترجمان بریفنگ دیا کریں گے، حکومت نے 2024میں بہت سے چیلنجز کو بہتر انداز میں ڈیل کیا، پالیسی ریٹ 22فیصد سے کم ہو کر 13فیصد پر آگیا ہے۔
اسحاق ڈارنے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،جی ڈی پی کے بھی اشاریے بہتر ہوئے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے، بجلی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سمیت مختلف سیکٹرز ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،پاکستان نے سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں،آج پاکستان عالمی سطح پر مکمل متحرک ہے،پاکستان کی سفارتی تنہائی ختم ہو چکی، متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔