وزیراعظم کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع 

وزیراعظم کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع 
کیپشن: Apex Committee meeting under the chairmanship of Prime Minister started

 ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔
  اجلاس میں صوبائی وزراء اعلی وفاقی وزراء اور متعلقہ اداروں کے سیکرٹریز و اعلی افسرا ن شریک ہیں، اجلاس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کی بھی شرکت ،ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایس آئی ایف سی کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی، ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری، تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت پر بھی بریفنگ ہوگی۔
 دوست مملک کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور سہولیات بارے بھی بتایا جائے گا ، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس میں اڑان پاکستان، پنج سالہ معاشی منصوبے بارے بھی فورم کو بریفنگ دی جائے گی۔