ایک نیوز:سٹیج اداکارہ نرگس اور انسپکٹر ماجد بشیر کے جھگڑے کا ڈراپ سین ہوگیا ۔
اداکارہ نرگس نے اپنے شوہر کوتشدد کیس میں معاف کردیا، ماجد بشیر نے گزشتہ سال نومبر میں اپنی بیوی نرگس کو تشدد کا نشانہ بنایاتھا، تشدد کرنے کا مقدمہ اداکارہ نرگس نے تھانہ ڈیفنس سی میں درج کروایا تھا۔
انسپکٹر ماجدبشیر تشدد کیس میں ابھی تک ضمانت پر تھے ،پیش رفت کے حوالے سے اداکارہ نرگس کا کہنا تھا کہ خاندان کے بڑوں کی مداخلت پر انسپکٹر ماجد بشیر کو معافی دی، میرے بچے اور خاندان والے ناراض لیکن بڑوں کے کہنے پرخاوند کو معاف کیا۔
انہوں نے بتایا کہ عدالت میں بھی صلح نامے کا بیان حلفی جمع کروا دیا ہے، باقی زندگی اپنے بیٹے اور بیٹی کےلئے جینا چاہتی ہوں، انسپکٹر ماجدبشیر تشدد کیس میں ابھی تک ضمانت پر تھے۔
اداکارہ نرگس کے مطابق خاندان کے بڑوں کی مداخلت پر انسپکٹر ماجد بشیر کی معافی دی،3سال تک ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہیں گے، کسی جگہ پرماجد بشیر نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو شرعی علیحدگی لوں گی،میرے خاندان والے ناراض ہیں مگربڑوں کے کہنے پرخاوند کو معاف کیا، عدالت میں بھی صلح نامے کا بیان حلفی جمع کروا دیا۔