ویب ڈیسک: بجلی کی قیمتوں میں20روپے فی یونٹ کمی کیلئے حکومت نے فارمولا تیار کر لیا ۔
نیپرا نے سفارشات پر مبنی دستاویز حکومت کے حوالے کردیں ہیں جسکے مطابق بیلنس آف ٹیرف سے قیمتوں کو کم کیا جاسکتا ہے، فی یونٹ کپیسٹی ادائیگی، سرچارجز پر نظر ثانی سے نرخ کم ہو سکتے ہیں۔
نیپرا دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ آپریشنل خامیوں کو بہتر کر کے بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جاسکتی ہے، بجلی کی قیمت 45 روپے 6 پیسے فی یونٹ ہے،45روپے 6 پیسے میں سے 17 روپے 1 پیسے فی یونٹ کپیسٹی چارجز ہیں۔
دستاویز کے مطابق بجلی کے ٹیرف میں 15 روپے 28 پیسے فی یونٹ ٹیکس اور سرچارج عائد ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے 3 روپے 10 پیسے ڈسٹری بیوشن مارجن لیتی ہیں،نیپراکا کہنا ہے کہ ایک پیسہ فی یونٹ مرمت، آمدن کے حصول اور آئندہ سال کی ایڈجسٹمنٹ کے نام سے وصول کیا جارہا ہے۔
جبکہ ایک روپے37پیسے فی یونٹ ٹرانسمیشن چارجز کے لیے جاتے ہیں، بجلی کی خالص اوسط پیداواری قیمت 7 روپے 62 پیسے فی یونٹ ہے، حکومت کو جمع کروائی گئی دستاویز میں نیپرا کا کہنا ہے کہ 7 روپے 52 پیسے کے سرچارجز اور 67 پیسے ایڈجسٹمنٹ ختم ہونے سے بجلی 25 روپے 20 پیسے فی یونٹ بنتی ہے، اگر اسے ختم کر دیا جائے تو 45 روپے 6 پیسے والا بجلی کا یونٹ 20 روپے 4 پیسے پر آ جائے گا۔