وزیر اعلیٰ کے پی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل 

وزیر اعلیٰ کے پی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل 
کیپشن: Chief Minister KP's non-bailable arrest warrant suspended

ایک نیوز:انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے۔
 عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری حسن ابدال میں درج مقدمے میں جاری کئے تھے۔ 
علی امین گنڈا پور کے وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سے درخواست دائر کی گئی، پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کی ہے، علی امین گنڈا پور کے وکیل نے پشاور ہائی کورٹ کا آرڈر عدالت میں جمع کرایا۔ 
عدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے، عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دیئے کی کارروائی بھی منسوخ کردی۔