ایک نیوز:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرکاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔
ہنڈرڈانڈیکس نئی بلندی پر ٹریڈ کررہا ہے،کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 945 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، مارکیٹ 1 لاکھ 17 ہزار 953 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی۔
سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈانڈیکس نئی بلندی پر جا پہنچا، مارکیٹ 1 لاکھ 17 ہزار 341 پوائنٹس کی بلندی پر گئی، اختتام پر 1881 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 8 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دن بھر مجموعی طور پر 461 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 258 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 160 کے شیئرز میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں 95 کروڑ 35 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔