ویب ڈیسک:مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر میں دھرنے ختم کرنےکا اعلان کردیا۔
شہر قائد کراچی میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصرعباس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فریقین نےمعاہدے پر دستخط کردیئے، میرا مطالبہ ہےکہ فوری طورپر معاہدے پر عمل درآمد کیا جا ئے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دھرنوں کو ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں، مجھے امید ہے ایپکس کمیٹی کےفیصلوں پر عمل ہوگا، تمام مظاہرین پرامن طریقے سے گھروں کو چلے جائیں۔
راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بلاول بھٹو کراچی واقعے پر تحقیقات کرائیں، امن معاہدے پر عملدرآمد کے لیے حکومت سستی نہ کرے، بے گناہوں کا خون بہا کر انہوں نے اپنے منہ پر کالک ملی۔