برطانیہ: بارشوں نے تباہی مچا دی،مانچسٹر میں سیلابی صورتحال 

برطانیہ بارشوں نے تباہی مچا دی،مانچسٹر میں سیلابی صورتحال
کیپشن: UK rains have caused havoc, flooding situation in Manchester

ایک نیوز: برطانیہ میں موسم نے رنگ بدلنا شروع کر دیا ، برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔
گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں ، کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ،بریڈ فورڈ میں بارش اور سیلاب سے معاملات زندگی درہم برہم ہو گئی،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شمال مغربی انگلینڈ میں تقریباً90ملی میٹر بارش ہوئی ۔
شمالی ویلز اور کمبریا کی پہاڑی علاقوں میں 100ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی،برطانوی محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ، برطانیہ بھر میں سیلاب کی 100سے زیادہ وارننگ جاری کی گئی ہیں۔