ٹرمپ کے ہوٹل کے باہر ٹرک میں دھماکا ، ایک شخص ہلاک 

ٹرمپ کے ہوٹل کے باہر ٹرک میں دھماکا ، ایک شخص ہلاک 
کیپشن: Truck explodes outside Trump hotel, one dead

ایک نیوز:نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ ے ہوٹل کے باہر ٹرک میں دھماکا ، ایک شخص ہلاک،7افراد زخمی ہو گئے۔
شہر لاس ویگاس میں ہوٹل کے داخلی دروازے پر ٹرک میں دھماکے سے آگ لگ گئی ،فائر بریگیڈ ز نے آگ پر قابو پا لیا، ٹرک میں ایک شخص مردہ پایا گیا ،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں ۔
دوسری جانب امریکی شہر نیواورلینز میں ہجوم پر ٹرک چڑھانے والے شخص کی شناخت ہو گئی، ملزم 42سالہ شمس الدین جبار ریاست ٹیکساس کا رہائشی ہے، جبار پہلے امریکی فوج میں خدمات انجام دے چکا تھا، اس سے قبل ملزم نے نئے سال کا جشن منانے والے ہجوم پر ٹرک چڑھا دیا تھا،واقعہ میں 10 افراد ہلاک اور 35زخمی ہو گئے تھے۔