ویزہ فراڈ و انسانی سمگلرز کیخلاف کارروائی،ایجنٹ گرفتار 

ویزہ فراڈ و انسانی سمگلرز کیخلاف کارروائی،ایجنٹ گرفتار 
کیپشن: Action against visa fraud and human smugglers, agent arrested

ایک نیوز:میاں چنوں میں ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ کیخلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے کمپوزٹ سرکل ملتان نے ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ۔
گرفتار ملزم کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی ،ملزم کو میاں چنوں سے گرفتار کیا گیا،ملزم نے شہری کو جاپان ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 23 لاکھ 90 ہزار روپے ہتھیائے،ملزم نے شہری کو جاپان بھیجنے کے بجائے بزنس ویزے پر انڈونیشیا بھیج دیا۔ 
ملزم نے متاثرہ شہری کو انڈونیشیا سے جاپان بھجوانے سے انکار کر دیا،ملزم نے شہری کا پاسپورٹ بھی چھین لیا اور اس کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا،متاثرہ شہری کی شکایت پر پاکستان ایمبیسی انڈونیشیا نے مذکورہ ایجنٹ کے خلاف رپورٹ بھیجی اور کارروائی کی درخواست کی۔ 
ملزم کو گرفتار کر کے کے تفتیش کا آغاز کر دیاگیا ہے ۔