ایک نیوز :انتخابات میں ن لیگ کیساتھ سخت مقابلے کیلئے بلاول بھٹو نے لاہور میں ڈیرہ جمالیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو لاہور میں 3روز قیام کریں گے ۔پنجاب کی سطح پر الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیں گے۔سابق صدر آصف زرداری کا بھی کل لاہور آنے کاامکان ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی لاہور کے رہنماؤں کی ملاقات،مختلف انتخابی حلقوں کے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
بلاول بھٹو نے جنوری کے تیسرے ہفتے میں لاہور میں جلسہ کرنےکا گرین سگنل دیدیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اپنے حلقے این اے 127میں الیکشن دفتر کا افتتاح بھی کریں گے ۔صوبائی حلقوں کیلئے امیدواروں کے ناموں پرغورکیاگیا۔
سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات کرنیوالوں میں ذوالفقار علی بدر، حسن مرتضی، ثمینہ خالد گھرکی، اسلم گل، جمیل منج، میاں مصباح اور حافظ غلام محی الدین، عزیزالرحمان چن، فیصل میر، خالد جاوید جان، قاسم گیلانی، نایاب خالد جان، عائشہ چوہدری اور میاں خالد شامل تھے ۔
بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری بدھ کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گےسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی،صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ پیپلز پارٹی میں اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت کا امکان ہے۔
الیکشن میں پیپلز پارٹی نے پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ سخت مقابلے ٹائم کی تیاری کرلی بلاول بھٹو اپنے حلقہ این اے 127 میں اپنے انتخابی دفتر کا افتتاح کریں گے۔
بلاول بھٹو اگلے انتخابات کےلئے انتخابی اتحاد اور پارٹی سفارشات پر مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ بارے بھی فیصلہ کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے مشاورت کریں گے، چیئرمین پی پی 4 جنوری کو اڈا پلاٹ رائے ونڈ روڈ پر ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے، ورکرز کنونشن میں ن لیگ کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفورمیو پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے پنجاب میں 90 فیصد امیدوار فائنل کر لئے، این اے 127 میں صوبائی نشستوں پر کون امیدوار ہوں گے فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے، سی ای سی اجلاس میں پنجاب میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن اور بلاول بھٹو کی این اے 127 میں انتخابی مہم پر بھی مشاورت کی جائے گی۔