دھندکےباعث اسلام آباد ایئرپورٹ پرپروازوں کا شیڈول متاثر

دھندکےباعث اسلام آباد ایئرپورٹ پرپروازوں کا شیڈول متاثر
کیپشن: دھندکےباعث اسلام آباد ایئرپورٹ پرپروازوں کا شیڈول متاثر

ایک نیوز :اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثرہوا۔

دھند کےباعث اسلام آباد ائیرپورٹ پر روانگی اور آمد والی زیادہ تر فلائٹس تاخیر کا شکار ،رات سے اب تک تقریبا تمام پروازوں کو تاخیر کا سامنا رہا۔ 

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کی پی کے 182 شارجہ سے اسلام آباد کی پرواز پشاور کی طرف موڑ دی گئی۔پی کے 134دبئی سے اسلام آباد کی پرواز لاہور اتری۔پرواز پی کے 179 دبئی روانہ نہ ہوسکی۔پی کے 181 اسلام آباد سے شارجہ روانگی میں تاخیر ۔اسلام آباد سے کوئٹہ روانگی کی پرواز پی کے 325 بھی تاخیر کا شکار،کراچی سے لاہور۔کراچی سے اسلام آباد ،لاہور سے کراچی اور اسلام آباد سے کراچی کی پرواز بھی تاخیر ہوئی۔

ترجمان کے مطابق نجی کمپنی سرین ائیرلائن کی رات بارہ بجے شارجہ کے لیے تاحال روانہ نہ ہوسکی۔دھند کی صورتحال بہتر ہونے پروازوں کا شیڈول بحال ہو جائے گا۔ مسافر ائیرپورٹ آمد سے قبل ہیلپ لائن سے پروازوں کی آمد اور روانگی کنفرم کریں۔